June 03, 2020

بھینسہ میں تراویح کے دوران شر انگیزی کا واقعہ- نوجوان پر حملہ

بھینسہ میں تراویح کے دوران شر انگیزی کا واقعہ-  نوجوان پر حملہ

نرمل -11 مئی ( اردو لیکس)  بھینسہ ٹاون میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شر پسند نے قبا مسجد میں نماز تراویح پر اعتراض کرتے ہوئے مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔جبکہ حکومت کے قواعد کے مطابق مسجد میں 5 افراد کے ساتھ تراویح کی نماز ادا کی جا رہی تھی اس واقعہ کے بعد اس علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور اکثریتی طبقہ کے چند شرپسندوں نے ایک مسلم نوجوان پر تلوار سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔جسے علاج کے لئے نظام آباد منتقل کردیا گیا ۔فی الوقت بھینسہ ٹاون میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور پولیس کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔اس واقعہ کے خلاف بھینسہ بلدیہ کے سابق صدر نشین و متحدہ ضلع عادل آباد کے مجلس کے صدر جناب جابر احمد نے پولیس کے اعلی عہدیداروں سے نمایندگی کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

Post source : Urduleaks