September 30, 2020

حیدرآباد میں ایک اور مسلم نوجوان کا قتل

حیدرآباد میں ایک اور مسلم نوجوان کا قتل

حیدرآباد 11 مئی (اردولیکس) حیدرآباد کے علاقہ جگت گیری گٹہ میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 25 سالہ فیاض کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ آج نامعلوم افراد نے اس کا تیز دھار ہتھیاروں اورپتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ آپسی مخاصمت کے نتیجہ میں قتل کی یہ واردات پیش آئی ہے۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ دو روز قبل ہی حیدرآباد کے چادرگھاٹ علاقہ میں رحمان نامی شخص کا اسکے رشتہ دارنے قتل کردیا تھا۔ ماہ رمضان میں اندرون ایک ہفتہ مسلم نوجوانوں کے قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔

Post source : urduleaks