September 30, 2020

اوٹنور عادل آباد میں بھی معصوم نے رکھا روزہ

اوٹنور عادل آباد میں بھی معصوم  نے رکھا روزہ

عادل آباد11-مئی(اردو لیکس)سید ابو الحسن فیضان سلمہ ولد سید رضوان اسعدی اوٹنور ضلع عادل آباد نے آٹھ سال کے اپنے بڑے بھائی سید ابوالقاسم نعمان سلمہ کے روزہ رکھنے کے جذبہ کو دیکھ کر خود بھی پانچ سال دوماہ کی عمر میں روزہ رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے رات سوتے وقت مجھے بھی سحری میں اٹھاوء کہ کر سوگیا،والدین نے اس بچہ کی اس نیک خواہش کی تکمیل کے لئے سحری میں اٹھادیا۔اور سحری کرادی لیکن یہ سونچا کہ جب تک برداشت کیا انتظار کریں گے۔لیکن الحمد للہ نہایت صبر وتحمل کے ساتھ موصوف نے اپنے روزہ کی تکمیل کی۔اس قدر کم عمر اور نہایت سخت گرم موسم میں معصوم کے روزہ رکھنے پر سبھی نے تعجب کا اظہار کیا۔لیکن تکمیل پر حیرت وخوشی کا اظہار بھی کیا۔سرپرست نے معصوم کے زندگی کے پہلے روزہ پر وقت افطار کے موقع پر کھجور کھلاکر دعاوءں سے نوازا۔نیز اہل خاندان ومتعلقین نے حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات سے بھی نوازا،اس گئے گزرے زمانہ میں اچھے اچھوں کے روزہ کی فرضیت کے باوجود ترک کرنے کا معمول بنا ہوا ہے۔ایسے میں معصوموں کا روزہ قابل تقلید اور اہل خاندان کی صحیح تربیت کی اعلی مثال ہے۔

Post source : Urduleaks