September 30, 2020

لاک ڈاون سے پریشان لڑکی کی حیدرآباد میں خودکشی

لاک ڈاون سے پریشان لڑکی کی حیدرآباد میں خودکشی

حیدرآباد 13 مئی (اردولیکس) لاک ڈاون سے پریشان ایک لڑکی نے بلند عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ منی کونڈہ لینکوہلز اپارٹمنٹ کی ایک عمارت میں پڑوسی ریاست اے پی کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والی 20سالہ ایراواپلی رہتی تھی۔وہ 29فروری سے ایل ایچ تری بلاک میں مقیم تھی۔ایک ہفتہ قبل اس کی بہن نے ایک بچہ کو جنم دیاجس پر اس نے اپنی ماں کو فون کرتے ہوئے بچہ کو دیکھنے کے لئے آنے کی خواہش ظاہر کی تاہم اس کی ماں نے لاک ڈاون کے پیش نظر اس کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد میں ہی مقیم رہے جس پر شدید مایوسی کے عالم میں اس نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔وہ لاک ڈاون کی وجہ سے پہلے ہی سے پریشان تھی۔

Post source : urduleaks