September 21, 2020

دسویں جماعت کے امتحانات – تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

دسویں جماعت کے امتحانات – تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

حیدرآباد-15 مئی( اردو لیکس)تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ سے دسویں جماعت کے امتحان کے انعقاد کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کی اپیل کی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پرساد نے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔  طلباء کے مستقبل کے پیش نظر امتحانات کے انعقاد کی اجازت دینے ہائی کورٹ سے اپیل کی گئی۔ جس پر ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے  اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت  19 مئی کو ہوگی۔

Post source : Urduleaks