June 03, 2020

مہاراشٹر سے واپس مزدور سے رشوت۔ حیدرآباد میں کانسٹیبل معطل

مہاراشٹر سے واپس مزدور سے رشوت۔ حیدرآباد میں کانسٹیبل معطل

حیدرآباد 18 مئی (اردولیکس)  پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل کو مہاراشٹرسے واپس نقل مکانی کرنے والے مزدور سے رشوت کی رقم لینے پر معطل کردیاگیا۔یہ مزدور کورونا وائرس کی جانچ کے بعد تلنگانہ آیا تھا تاہم کانسٹیل نے اس سے کہا کہ وہ گھر پر ہی رہے۔اس کانسٹیبل نے اس مزدور سے 500روپئے رشوت طلب کی۔اس مزدور کی درخواست پر کانسٹیبل 300روپئے رشوت لینے پر رضامند ہوگیااور یہ رقم اس کو فون پے کے ذریعہ بھیجی گئی۔یہ واقعہ اس وقت منظر عام پرآیا جب مزدور کے بیٹے نے بھیجی گئی رقم کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر شئیر کیا۔اس ٹوئیٹ کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی سائبرآباد پولیس حرکت میں آگئی جس نے اس معاملہ کی جانچ کی۔جانچ کے بعد کانسٹیبل سرینواس کو معطل کردیاگیا۔

Post source : urduleaks