December 06, 2020

عادل آباد میں جوگورامنا اور نائب صدرنشین بلدیہ ظہیر رمضانی کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم

عادل آباد میں جوگورامنا اور نائب صدرنشین بلدیہ ظہیر رمضانی کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم

عادل آباد19-مئی(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا اور نائب صدرنشین بلدیہ ظہیر رمضانی کی جانب سے وارڈ نمبر 29 کے مستحقین میں 1500 راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اور اسی طرح وارڈ 28 میں بھی رکن اسمبلی جوگورامنا؛ایڈشنل کلکٹر ڈیوڈ؛وارڈ کونسلر بنڈلا سرینیواس؛نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی کی نگرانی میں مہیتا این جی او کے تعاون سے مستحقین میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔رکن اسمبلی نے اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہلک وباء کے خاتمہ کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔اس دوران حکومت کیجانب سے سفید راشن کارڈ رکھنے والوں کو تلنگانہ حکومت کیجانب سے فی کس 12 کلو چاول اور 1500 نقد رقم فراہم کررہی ہے۔تلنگانہ حکومت کا یہ بہترین کارنامہ ہے۔لاک ڈاؤن کی ابتداء سے ٹی آر ایس پارٹی اور قائدین کیجانب سے شہر و اطراف کے مستحق خاندانوں میں راشن پیاکٹس؛ترکاری اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ظہیر رمضانی کی خدمات کی ستائش کی۔نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی اور بنڈلا سرینیواس نے عوام کو ماسک استعمال کرنے اور سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے دن میں آٹھ تا دس مرتبہ ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا۔ظہیر رمضانی نے کہاکہ کورونا جیسی مہلک اور جانلیوا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے ہمیں لاک ڈاؤن قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ظہیر رمضانی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ لاک ڈاؤن کے ابتداء سے ہی ضرورت مندوں میں ٹی آر ایس پارٹی اور قائدین کیجانب سے پوشیدہ طور پر ضروری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔لیکن اسوقت میڈیا کے سامنے مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ غیر ضروری بدنام کرنے والوں کو ہماری جانب کیجارہی خدمات کا تعارف کرنا اور انکے منہ پر تمانچہ رسید کرنا ہے۔واضح رہے کہ راشن تقسیم کے سلسلہ میں بکل گوڑہ مسجد عائشہ کے روبرو اور گورمنٹ اسکوا واقع کولی پورہ میں دو الگ الگ تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین یونس اکبانی؛محمد ظہور احمد؛اطہراللہ؛تنویو احمد؛محسن خان؛ابرار اور دوسرے موجود تھے۔

Post source : Urduleaks