June 03, 2020

مسلمان رمضان کی شاپنگ کرنے سے گریز کریں۔ برکت علی خان کی اپیل 

مسلمان رمضان کی شاپنگ کرنے سے گریز کریں۔ برکت علی خان کی اپیل 

حیدرآباد -20 مئی ( پریس ریلیز) صدر مجلس اصلاح قوم و ملت جناب برکت علی خان نے اپنے صحافتی بیان میں عوام سے گذارش کی کہ وہ موقع مناسبت کو سمجھیں حالات پر نظر رکھیں اور رمضان کی شاپنگ کرنے سے گریز کریں آج امت مسلمہ ایک نازک وقت سے گزر رہی ہے ایک طرف مساجد بند ہیں اللہ کے گھر سے اذانوں کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری طرف بازار کھول کر ہمارے سامنے دانا ڈالنے کی

کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ قوم مسلم گھر سے باہر نکلے اپنے پیسے کا استعمال کرے اپنی محنت کی کمائی کو ان لوگوں کے ہاتھ میں دے جو ہم پر کرونا پھیلانے کا الزام لگانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اس طرح دشمنان اسلام قوم مسلم کی تباہی کے لئے ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے ہیں ایسے حالات میں ہماری ذمہ داری بہت حد تک بڑھ جاتی ہے کہ ہم عید کی شاپنگ کو یقینی طور پر روک دیں ویسے بھی خطبہ جمعہ۔۔۔نماز جمعۃ الوداع۔۔۔عبادات شب قدر۔۔۔نماز عید الفطر میں جب چمک دھمک نہ ہو تو پھر ہماری عید کی تیاریوں و خریداری میں کیسے چمک دھمک ہو سکتی ہے ۔ آج کے حالات میں ہماری ذمہ داری ہمارے غریب پڑوسیوں اور مستحق رشتہ داروں کے لیے بڑھ جاتی ہے جبکہ وہ چالیس پچاس دن سے بغیر کاروبار مجبور زندگی گزار رہے ہیں ۔جناب برکت علی خان صدر مجلس اصلاح قوم وملت نے عوام سے دردمندانہ گزارش کی کہ وہ بازار میں شاپنگ کرنے سے گریز کریں اور اپنا وقت اللہ کی رضا میں لگائیں تاکہ ہم جلد سے جلد اس وبا سے باہر نکلے اوردشمنان اسلام اورانکے الزامات بھرے تیروں اور ہتھکنڈوں سے بھی بچے رہیں ۔

Post source : Urduleaks