June 03, 2020

قرض کی قسط ادا کرنے والوں کو آربی آئی کی بڑی راحت

قرض کی قسط ادا کرنے والوں کو آربی آئی کی بڑی راحت

نئی دہلی 22 مئی( اردو لیکس) کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا نے قرض کی قسط ادا کرنے سے تین ماہ کی اور مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔ آربی آئی گورنر شكتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں لئے کئے گئے فیصلوں سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ قرض کی اقساط کی ادئیگی میں اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ آر بی آئی نے مارچ سے لے کر مئی تک تمام ٹرم لون کی ادائیگی پر تین ماہ کی چھوٹ دی تھی اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ مزید تین ماہ کے لئے راحت ملنے سے اب اگست تک اقساط ادا کرنا ضروری نہیں ہو گا۔

Post source : urduleaks