June 03, 2020

حیدرآباد میں سب انسپکٹرپولیس کورونا سے متاثر

حیدرآباد میں سب انسپکٹرپولیس کورونا سے متاثر

حیدرآباد 22 مئی( اردو لیکس) حیدرآباد میں ایک ملازم پولیس کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بالا پورپولیس اسٹیشن سے وابستہ ڈیٹکٹیو سب انسپکٹر سدھیرکرشنا کوپچھلے تین دنوں سے سردی، بخار اورکھانسی کی شکایت پرہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ طبی معائنوں کے بعد ان کے ورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انھیں گاندھی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسررما دیوی نے بتائی۔

Post source : urduleaks