June 03, 2020

تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر – 46 ڈگری سلسیس پار

تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر – 46 ڈگری سلسیس پار

حیدرآباد -23 مئی ( اردو لیکس) تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جہاں موسم گرما اپنے عروج پر ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ریاست کے اضلاع کھمم،نرمل،جئے شنکر بھوپال پلی،پداپلی،بھدرادری کوتہ گوڑم،نلگنڈہ اور دیگر مقامات پر درجہ حرارت تقریبا46ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ اضلاع کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔صبح 9بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔ ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔

Post source : Urduleaks