June 03, 2020

جمعیة علماء پداپلی کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مستحقین و خدام دین میں زائد از 150عید کٹس تقسیم

جمعیة علماء پداپلی کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مستحقین و خدام دین میں  زائد از 150عید کٹس تقسیم

پداپلی-23 مئی( اردو لیکس)مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء پداپلی کے بموجب اور پاسبان ملت حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ہدایت پر جمعیۃ علماء پداپلی کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مستحقین،امام و موْذنین اور دینی خدام میں زائد از 150 عید کٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔اور مزید رفاہی و فلاحی خدمات جاری ہیں۔علاوہ ازیں مختلف قسم کی ترکاریاں وققا فوقتا تقسیم کی جا رہی ہیں،اس عیدکٹ میں باسمتی چاول،شکر،سیویاں،تیل،مغزیات کے علاوہ عید کے ضروری سامان شامل ہیں یہ تمام کٹس قریبی دیہاتوں و پداپلی کے مستحقین میں تحقیق کے بعد تقسیم کی گئی ہیں۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء پداپلی نے اپنے تمام معاونین و شرکاء کا شکریہ ادا کرتی ہے اور دعاء گو ہیکہ اللہ تعالی تمام احباب کو دنیا و آخرت میں اس کا بھرپور اجر عطاء فرمائے آمین۔

Post source : Urduleaks