June 03, 2020

وائیس چیرمین عادل آباد بلدیہ ظہیررمضانی کی جانب سے وارڈ 29 کے میونسپل ورکرس میں راشن کٹس کی تقسیم

وائیس چیرمین عادل آباد بلدیہ ظہیررمضانی کی جانب سے وارڈ 29 کے میونسپل ورکرس میں راشن کٹس کی تقسیم

عادل آباد23-مئی(اردو لیکس)میونسپل وائیس چیرمین عادل آباد ظہیررمضانی نے وارڈ 29 کے میونسپل ورکرس میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی۔اس موقع پر ظہیررمضانی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود بھی ہماری حفاظت کی خاطر میونسپل ورکرس اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں انکی جتنی ستائش کیجائے کم ہے۔آج وارڈ 29 کے میونسپل ورکرس کی خدمات کو سراہتے ہوئے راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس جیسی مہلک وباء کے خاتمہ کیلئے مرکزی و ریاستی حکومت کیجانب سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔عوام کو گھروں میں رہکر اپنے آپ کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے محفوظ رکھنے کی مسلسل ہدایات دیجارہی ہیں۔اور الحمدللہ عادل آباد اس مہلک وباء سے محفوظ ہوچکا ہے۔لیکن ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کرنا چاہئے۔کیونکہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔ضرورت کے وقت باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال کریں۔جسمانی فاصلہ بنائے رکھیں۔دن میں کم از کم دس مرتبہ صابن سے ہاتھوں کو دھوئیں۔اور لاک ڈاؤن قوانین پر عمل کریں۔انہوں نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دی۔اور وائرس کے خاتمہ کیلئے دعاؤں کی گذارش کی۔اس موقع پر ابرار؛محسن خان اور دوسرے موجود تھے۔

Post source : Urduleaks