July 11, 2020

شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جنسی تعلقات قائم کرنا ریپ نہیں

شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جنسی تعلقات قائم کرنا ریپ نہیں

نئی دہلی -24 مئی ( اردو لیکس)  اڈیشہ ہائی کورٹ نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جنسی استحصال کرنے والے شخص کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ریپ کیس میں نہیں آتا ۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس پانیگرہی نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اگر کوئی شخص کسی خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتا ہے تو یہ ریپ کے دائرہ میں نہیں آتا ۔کیونکہ اس میں خاتون کی رضامندی شامل ہوتی ہے عدالت نے اس کیس میں نچلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا 

Post source : Urduleaks