September 30, 2020

سابق رکن پارلیمنٹ عزیز پاشاہ کا پیام عید

سابق رکن پارلیمنٹ عزیز پاشاہ کا پیام عید

حیدرآباد -24 مئی ( پریس ریلیز) سی پی آئی لیڈر وسابق رکن پارلیمنٹ عزیز پاشاہ نے عید کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے پیام عید میں کہا کہ مقدس ماہ رمضان المبارک کی عبادات،تقوی،پرہیزگاری اور سخاوت کے ذریعہ بندگان خدا نے خالق ارض وسما کو راضی کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مسلمانوں کے اس جذبہ کی ستائش کی اور تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید سعید کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ تناظر میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر ابنائے وطن بھی سخت ترین آزمائشی دور سے گذر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریبوں،محتاجوں،لاچار بیماروں اور ضعیف افراد کے ساتھ ساتھ ساتھ مطلقہ خواتین کو بھی اس عید میں یاد رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک سے فرقہ پرستی کے ناسور کا خاتمہ کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ عید کے حقیقی معنی پیام انسانیت کی بقا ہے جس کے لئے ہمیں اپنے آپ کو وقف کرنا ہوگا۔سینئر صحافی فرید ضیائی،حمید الظفر،سید علی الدین احمد اور حمید الدین محمود نے بھی اپنے پیام عید میں کہاکہ محنت کش طبقات،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور حالات کی گردش کے شکار افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہوئے عید کی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

Post source : Press release