September 30, 2020

ٹک ٹاک ویڈیو نے بچھڑے باپ کو بیٹے سے ملادیا

ٹک ٹاک ویڈیو نے بچھڑے باپ کو بیٹے سے ملادیا

بھدرادری کتہ گوڑم 24 مئی (اردولیکس) ٹک ٹاک ویڈیو نے ایک شخص کے باپ کا پتہ بتانے میں مدد کی جو دو سال پہلے گم ہوگیا تھا۔ یہ شخص کام پر جانے کے لئے نکلا تھا تاہم گھر واپس نہیں ہوا۔وینکٹیشورلو نامی شخص کا تعلق تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے پناپاکا سے ہے۔وہ پالونچہ میں کام کے لئے اپنے گھر سے نکلا تھا تاہم گھر واپس نہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے اس کی کافی تلاش کی اور تمام جگہوں پر اس کو ڈھونڈا تاہم اس کا کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا۔بعد ازاں اس کے ارکان خاندان نے پولیس میں اس کی گمشدگی کی شکایت کی۔پولیس بھی اس کو تلاش کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد اس خاندان کے پاس وینکٹیشورلو کی واپسی کی کوئی امید نہیں رہی تھی۔دو سال بعد وینکٹیشورلو کے بیٹے نے اس کے باپ کو ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔پنجاب کے لدھیانہ کے ہیڈ کانسٹیبل کی جانب سے بنائی گئی سماجی خدمات کے جذبہ کو ابھارنے والی ویڈیو میں وینکٹیشورلو کو بھکاری کے طور پر دکھایاگیا۔پولیس نے اس ویڈیو کی جانچ شروع کی اور اس کا پتہ پنجاب سے چلایا۔پولیس نے اس کی گھر واپسی کے لئے انتظامات کئے اور اس کو اس کے خاندان سے ملادیا۔

Post source : urduleaks