July 11, 2020

سیل فون ری چارج کے لئے رقم نہ دینے پر نوجوان نے کرلی خودکشی

سیل فون ری چارج کے لئے رقم نہ دینے پر نوجوان نے کرلی خودکشی

بھوپال-26 مئی ( اردو لیکس) سیل فون ری چارج کے لئے ماں باپ کی جانب سے رقم نہ دینے پر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔یہ افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھوپال سے تعلق رکھنے والے ایک 20 سالہ نوجوان نے اپنے والد سے  فون ری چارج کے لئے رقم مانگی تاہم باپ نے انکار کردیا۔ نوجوان نے اپنی ماں سے بھی رقم طلب کی لیکن وہ بھی رقم دینے سے انکار کردی جس پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے مکان کے ایک کمرہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ 

Post source : Urduleaks