July 11, 2020

حیدرآباد میں عید کے دوسرے دن بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

حیدرآباد میں عید کے دوسرے دن بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

حیدرآباد 26 مئی (اردولیکس) حیدرآباد کے عنبرپیٹ علاقہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کی وردات پیش آئی۔ چنا ریڈی نگرسے تعلق رکھنے والے محمد منور32 سالہ کا ان کے بھائی محمد شاہد نے مہلک ہتھیارسے حملہ کرکے قتل کردیا۔ یہ واردات عید کے دوسرے دن پیش آئی۔ قتل کی اس واردات کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی جانب سے اس پورے معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ جائیداد کا تنازعہ قتل کی وجہہ سمجھی جارہی ہے۔

Post source : urduleaks