July 15, 2020

اسکولس کھولنے سے متعلق مرکزی حکومت کا اہم بیان

اسکولس کھولنے سے متعلق مرکزی حکومت کا اہم بیان

نئی دہلی27 مئی (اردولیکس) مرکزی حکومت کی جانب سے اسکولس کھولنے سے متعلق کسی بھی طرح کے احکامات جاری نہیں کے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے اسکولس کی کشادگی سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ۔ وزارت داخلہ نے میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ریاستوں کو اسکولس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کے کھولنے پر پابندی عائد ہے اوراسکولس بند رہیں گے ۔

Post source : urduleaks