July 15, 2020

حیدرآباد کے کئی مقامات پر بارش،شہریوں کو گرمی سے راحت

حیدرآباد کے کئی مقامات پر بارش،شہریوں کو گرمی سے راحت

حیدرآباد -31 مئی ( اردو لیکس) حیدرآباد وسکندرآباد کے کئی علاقوں میں اتوار کی دوپہر اچانک بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں شہریوں کو گرمی سے راحت نصیب ہوئی۔شہر حیدرآباد کے آسمان پر گھنے بادل چھاگئے اور بارش شروع ہوگئی۔گذشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت جو معمول سے زائد درج کیاجارہا تھا میں گراوٹ ہوگئی۔شہر کے علاقوں دلسکھ نگر،کوتہ پیٹ،ملک پیٹ،سرورنگر،چمپاپیٹ،ملکاجگری،نریڈمیٹ،ای سی آئی ایل،ناگارم،جواہر نگر،کیسرا،دمائی گوڑہ،عنبرپیٹ،کاچی گوڑہ،نلہ کنٹہ،ایل بی نگر،منصورآباد،ونستھلی پورم،بی این ریڈی نگر،حیات نگر،تُرکایمجال،کوکٹ پلی کے ساتھ ساتھ پرانا شہر حیدرآباد کے کئی مقامات پر بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور بعض مقامات پر گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

Post source : Urduleaks