July 15, 2020

تلنگانہ میں  کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون 30جون تک برقرار رہے گا

تلنگانہ میں  کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون 30جون تک برقرار رہے گا

حیدرآباد -31 مئی ( اردو لیکس) تلنگانہ میں  لاک ڈاون 30 جون تک برقرار رجبکہ کنٹینمنٹ زون میں  لاک ڈاون پر سختی سے عمل اواری ہوگی ۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔9بجے شب سے صبح 5بجے تک کرفیو برقرار رہے گا۔۔حکومت نے لاک ڈاون کے قواعد میں نرمی کے احکام جاری کئے۔لوگوں کی بین ریاستی نقل وحرکت پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔کنٹینمنٹ زونس میں لاک ڈاون برقراررہے گا۔ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر یہ فیصلہ کیا ہے۔چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے چیف سکریٹری سومیش کمار،ڈی جی پی مہیندر ریڈی اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ مرکز کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے بعد تبادلہ خیال کیا۔

Post source : Urduleaks