July 11, 2020

اسکول فیس کا مطالبہ کرنے والے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے سید مجیب الدین کا مطالبہ

اسکول فیس کا مطالبہ کرنے والے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے سید مجیب الدین کا مطالبہ

حیدرآباد -31 مئی ( پریس ریلیز)  کانگریس لیڈر و ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل کے جنرل سکریٹری سید مجیب الدین نے میریڈیئن اسکول ، بنجارہ ہلز کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا محکمہ تعلیم کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے جو سرپرستوں کو اسکول کی فیس کی ادائیگی کے لئے مجبور کررہے ہیں اسکول انتظامیہ کا یہ اقدام  حکومت تلنگانہ کے احکامات کی خلاف ورزی اور رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ ، 2009 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے وزیر اعلی چندرشیکھرراو نے لاک ڈاؤن کے دورانیے میں طلباء سے کوئی فیس نہ کرنے کی ہدایت دی تھی  لاک ڈ اؤن کی وجہ سے  والدین  مالی بحران کا شکار ہوئے ہیں۔ لیکن اسکول انتظامیہ سرکاری احکامات کی تعمیل کئے بغیر والدین کو فیس ادا کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔ مجیب الدین نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چرنجیوی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مزکورہ اسکول کے خلاف کارروائی کریں ۔ 

Post source : Press release