July 15, 2020

سابق مرکزی وزیر چرنجیوی، ارکان خاندان شہد کی مکھیوں کے حملہ میں محفوظ

سابق مرکزی وزیر چرنجیوی، ارکان خاندان شہد کی مکھیوں کے حملہ میں محفوظ

حیدرآباد 31 مئی (اردولیکس) سابق مرکزی وزیر و تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی،ان کے بیٹے اور بہو شہد کی مکھیوں کے حملہ میں محفوظ رہے۔یہ حملہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں اس وقت ہواجب چرنجیوی اپنی بہو اپاسنا کامینینی کے دادا اوماپتی راو سابق آئی اے ایس کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے گئے تھے۔اوما پتی کی آخری رسومات کے لئے تیاریاں کی جارہی تھیں کہ شہد کی مکھیوں نے اچانک سابق مرکزی وزیر،ان کے ارکان خاندان اور دیگر پر حملہ کردیاتاہم چرنجیوی اور ان کے چوکس سیکوریٹی گارڈس ان کو محفوظ جگہ لے کر چلے گئے جس کے نتیجہ میں یہ تمام محفوظ رہے تاہم بعض افراد یہ حملہ سے بچ نہیں سکے۔

Post source : urduleaks