July 11, 2020

زیادہ نشہ کیلئے اسپرٹ پینے والے پانچ افراد کی موت

زیادہ نشہ کیلئے اسپرٹ پینے والے پانچ افراد کی موت

وشاکھا پٹنم- یکم جون( اردو لیکس)وشاکھاپٹنم میں سرجیکل اسپرٹ پینے سے مزید دو افراد کی موت ہوگئی۔اس طرح اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر5ہوگئی ہے۔زیادہ نشہ ہونے کی توقع کرتے ہوئے ان افراد نے اس اسپرٹ کا استعمال کیا۔ضلع کے قاسم کوٹہ منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد نے ہفتہ کی شب اس اسپرٹ کا استعمال کیا تھا۔ان میں ایک دوا کی کمپنی میں کام کرتا تھا جو یہ اسپرٹ وہاں سے لایا۔اتوار کی صبح ان افراد نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر 55سالہ کے آنند،61سالہ سکو راجو،50سالہ اپاراو کی صحت بگڑ گئی۔ان میں آنند اور سکوراجو کی مکان میں ہی موت ہوگئی جبکہ اپاراو کی موت وشاکھاپٹنم کے کنگ جارج اسپتال میں ہوگئی۔مانیکیم اور دورا بابو کی بھی علاج کے دوران موت ہوگئی۔پولیس نے بتایاکہ سات افراد نے ہفتہ کو پارٹی کا اہتمام کیاتھا۔ان میں سے پانچ نے اسپرٹ کا استعمال کیا تاکہ زیادہ نشہ مل سکے جبکہ دیگر دو نے اس کا استعمال نہیں کیا۔یہ پانچوں شراب خریدنے کے متحمل نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اس اسپرٹ کا استعمال کی

Post source : Urduleaks