July 11, 2020

بہن سے جان کا خطرہ – حیدرآباد کی بیوہ خاتون انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

بہن سے جان کا خطرہ – حیدرآباد کی بیوہ خاتون انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

حیدرآباد – یکم جون ( اردو لیکس)  حیدرآباد کے نمبولی اڈہ کاچی گوڑہ کی رہنے والی عرشیہ سلطانہ نامی خاتون نے اپنی سگی بہن سے جان کو خطرہ لاحق ہونے کا خوف ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوئی ہے عرشیہ سلطانہ نے کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت کی کہ جائیداد کے مسئلہ پر اس کی بہن اور بہنوئی نے اس کے شوہر عبدالرحمن کا 9 مئی کو اعظم پورہ میں بے دردی سے قتل کردیا تھا قتل واقعہ میں اس  کے بہنوئی کو چادر گھاٹ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ میں دے دیا ۔لیکن قتل واقعہ کی اہم ملزم اس کی بہن آسیہ سلطانہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔اس کے شوہر کے قتل کے بعد اس کی بہن مسلسل ہراساں کررہی ہے اور بچوں کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے چادر گھاٹ پولیس میں شکایت کے بعد بھی اس کی بہن کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ۔عرشیہ سلطانہ نے کمیشن سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔

Post source : Urduleaks