July 15, 2020

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پر شدید برہمی۔ ڈاکٹر آرتی نے بدل‌ دیا‌ بیان

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پر شدید برہمی۔ ڈاکٹر آرتی نے بدل‌ دیا‌ بیان

 

کانپور- یکم جون ( اردو لیکس) مسلمانوں اور تبلیغی جماعت کے اراکین سے متعلق کانپور میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی نے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے پرنسپل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے خاتون پرنسپل نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے افراد کورونا انفیکشن پھیلانے  رہے ہیں۔اس نے   تبلیغی جماعت والوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انھیں مار ڈالنے جیسے بھڑکانے والا بیان بھی دیا ۔اس ویڈیو میں ڈاکٹر آرتی مشورہ دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ کورونا سے متاثر میں  تبلیغی جماعت کے افراد کو جیل میں بند کر دیا جانا چاہیے اور میں وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے بات کروں گی کہ ان مسلمانوں   کو جنگل میں ڈال دیا جانا چاہیے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر سخت تنقیدیں کی جانے لگی ۔جس کے بعد انہوں نے اپنا بیان بدل دیا ۔اور کہا کہ ان کا اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی
گئی ۔

Post source : Urduleaks