July 15, 2020

یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب ریاست میں سادگی کے ساتھ منائی گئیں

یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب ریاست میں سادگی کے ساتھ منائی گئیں


حیدرآباد -2 جون ( اردو لیکس) یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب تلنگانہ بھرمیں سادگی کے ساتھ منائی گئیں۔پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو، اضلاع میں وزراء اور اسمبلی کے احاطہ میں اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے قومی پرچم لہرایا۔اسپیکر کے ساتھ ساتھ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندرریڈی نے  ساتھ ہی اسمبلی کے احاطہ میں واقع گاندھی جی،امبیڈکر کے مجسموں پر بھی پھول نچھاور کئے۔سکھیندر ریڈی نے بھی قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ کئی دہائیوں کی جدوجہد کے نتیجہ میں ہی تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہوا ہے۔انہوں نے ریاست کی ترقی کے لئے جدوجہد کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔مئیر گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)بی رام موہن نے بھی کارپوریشن کے دفتر میں قومی پرچم لہرایا۔ساتھ ہی کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی،ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے کمشنر اروند کمار نے بھی دفتر میں قومی پرچم لہرایا۔


 

Post source : Urduleaks