July 15, 2020

سنگارینی کالریز کے چار کنٹریکٹ مزدور دھماکہ میں ہلاک

سنگارینی کالریز کے چار کنٹریکٹ مزدور دھماکہ میں ہلاک
Photo Credit To file photo

 

حیدرآباد 2 جون (اردولیکس)سنگارینی کالریز کوئلہ کی کمپنی کے چار کنٹریکٹ مزدور اوپن کاسٹ مائن نمبر ون میں ہوئے دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع پداپلی کے رام گری منڈل کے راماگنڈم ریجن تین میں منگل کو پیش آیا۔اگرچہ کہ اس دھماکہ کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم دھماکہ کے لئے دھماکو اشیا کے استعمال کی اطلاع ملی ہے۔ملازمین کی جانب سے ڈیٹونیٹرس کا استعمال کیاگیا ہے۔اس دھماکہ میں 6افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے سنگارینی اسپتال منتقل کیا گیا۔مہلوک مزدوروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

Post source : Urduleaks news network