July 11, 2020

عادل آباد میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب – گمپا گوردھن کا خطاب

عادل آباد میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب – گمپا گوردھن کا خطاب

عادل آباد2-جون(اردو لیکس)عادل آباد کلکٹریٹ احاطہ میں یوم تاسیس تلنگانہ کا شاندار انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر گورنمنٹ وہیپ گمپاگوردھن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر اے دیواسینا؛ایڈشنل کلکٹر سندھیارانی؛ضلع ایس پی وشنو ایس واریر؛ضلع پریشد چیرمین جناردھن راتھوڑ؛اراکین اسمبلی جوگورامنا؛راتھوڑ باپوراؤ بوتھ؛وائیس چیرمین ضلع پریشد اے راجنا؛مارکٹ چیرمین ایم پرہلاد؛ٹی آر ایس قائدین یونس اکبانی؛اڈی بوجھاریڈی؛آر منیشاء؛آر ڈی اوسوریانارینا؛ڈی آر او نٹراج؛زیٹ پی سی ای او کشن اور دوسرے موجود تھے۔قبل ازین گمپاگوردھن نے ضلع کلکٹر و ضلع ایس پی؛اراکین اسمبلی؛زیٹ پی چیرمین و وائیس چیرمین اور ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز کے قریب واقع یادگارشہیداں اور مجسمہ تلنگانہ تلی پہنچکر گلہائے عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں گورنمنٹ وہیپ گمپاگوردھن نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام کو یوم تاسیس تلنگانہ کی مبارکباد پیش کی۔ اور تلنگانہ حاصل ہونے کے بعد چھ سال مکمل ہونے پر انھوں نے کے چندر شیکھر راؤ اور جنھوں نے اس تحریک میں حصہ لیا اور 14سال کی جدو جہد کے بعد علیحدہ تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لانے پر مبارکباد پیش کی۔

Post source : Urduleaks