July 15, 2020

المدینہ کالج محبوب نگر میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب

المدینہ کالج محبوب نگر میں یوم تاسیس تلنگانہ تقریب

محبوب نگر: 2 جون (اردو لیکس) ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکیشن کی اطلاع کے بموجب المدینہ کالج کیمپس میں یومِ تاسیس تلنگانہ منظّم طریقہ پر سماجی دوری اور مادی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے منایا گیا جناب الحاج محمد عبد القدیر آئینہ پوری صدر سوسائٹی نے پرچم کُشائی انجام دی اس موقع پر جناب سید سجاد احمد نائب صدر سوسائٹی جناب محمد امتیاز اسحاق جنرل سیکرٹری سوسائٹی و اسٹیٹ سیکریٹری ٹی آر ایس جناب محمد مظفر علی شریک متعمد جناب غفار احمد خازن سوسائٹی جناب محمد شوکت علی معتمد نشر و اشاعت سوسائٹی جناب نعمت اللہ معزز رکن عا ملہ موجود تھے خصوصی مدوئین میں جناب معین علی کونسلر مدینہ مسجد اور دیگر بھی موجود تھے 

جناب محمد امتیاز اسحاق جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تلنگانہ ایک عوامی فلاحی حکومت ہے انہوں نے حکومت کہ فلاحی اسکیمات کا جائزہ لیتے ہوے کہا کہ جناب کے چندر شیکھر راؤ صاحب ہر دلعزیز چیف منسٹر ہیں بہت ہی کم عرصے میں ریاست تلنگانہ کو خوب ترقی دی خصوصی طور پر اب رسانی برقی اور زراعت کہ شعبؤن میں ہماری ریاست کے خودمکتفی بنایا جناب سید سجاد احمد نائب صدر سوسائٹی نے تلنگانہ یومِ تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور جناب کے سی آر صاحب چیف منسٹر ایک مسلم دوست اور سیکولر چیف منسٹر ہیں کرونا جیسی مہلک بیماری کے روک تھام کے سلسلہ میں حکومت کے کیے گئے اقدامات کی انہوں نے ستائش کی جناب الحاج محمد عبد القدیر آئینہ پوری صدر سوسائٹی نے صدراتی خطاب میں جناب کے سی آر صاحب کو ایک کامیاب چیف منسٹر قرار دیتے ہوئے حکومت کے فلاحی طبّی تعلیمی و معاشی دور اندیش پالیسیوں کی ستائش کی اس موقع پر تمام اسٹاف موجود تھے 

جناب نعمت اللہ صاحب رکن عاملہ نے شکریہ ادا کیا

Post source : Urduleaks