July 15, 2020

عثمانیہ میڈیکل کالج کے 12 طلباء بھی کورونا وائرس سے متاثر

عثمانیہ میڈیکل کالج کے 12 طلباء بھی کورونا وائرس سے متاثر

 

 حیدرآباد -2 جون ( اردو لیکس) حیدرآباد کے عثمانیہ میڈیکل کالج کے 12طلبہ کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ششی کلا نے یہ بات بتائی۔اس کالج میں 296طلبہ زیرتعلیم ہیں۔پانچ دن پہلے پی جی کے ایک طالب علم کے اس وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی۔اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی اطلاع نہ ہونے کی بات ڈی ایم او ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس نے کہی۔موجودہ لاک ڈاون کے پیش نظرطلبہ کی ہاسٹل میں ہی طبی جانچ کی جارہی ہے۔کالج کی 180طالبات،116طلبہ کی طبی جانچ کی گئی۔ان میں سے 12مثبت پائے گئے۔بقیہ کے طبی جانچ کے نتائج بدھ کو سامنے آئیں گے۔پرنسپل نے یہ بات بتائی

Post source : Urduleaks