July 15, 2020

عاشور خانہ منہدم کرنے کا واقعہ – حیدرآباد کے مسلم قائدین کا دورہ ناراین پیٹ

عاشور خانہ منہدم کرنے کا واقعہ – حیدرآباد کے مسلم قائدین کا دورہ ناراین پیٹ

نارائن پیٹ: 2 جون ( اردو لیکس) صدر مجلس نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی  کی ہدایت پر رکن قانون ساز کونسل مرزا ریاض الحسن آفندی’ رکن وقف بورڈ جناب نثار حسین آغا ‘ وقف بورڈ سی ای او جناب عبد الحمید اور سید علی جعفری ایڈوکیٹ نے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر کا دورہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں شہید کردہ عاشور خانہ امام حسین علیہ السلام سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور مقامی ضلع کلکٹر کی عدم موجودگی میں ضلع پنچایت آفیسر و ایس پی کو ایک تحریری یاداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عاشور خانہ کی شہادت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کیجائے اور فی الفور اسی مقام پر دوبارہ عاشور خانہ کی ازسر نو تعمیر کی جائے اس موقع پر وقف بورڈ آفیسر ضلع محبوب نگر جناب غوث محی الدین کے علاؤہ مقامی مسلم قائدین الحاج محمد نواز موسیٰ’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ الحاج غلام محی الدین چاند’ محمد تقی چاند کونسلر’ عبدالسلیم کونسلر’ ذاکر ہزاری’ تاج الدین ٹنگلی’ عبدالقادر بچھو’ سید محمود میاں’یونس تارکش ‘ شہاب الدین چاند و دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں مقامی مسلم عوام کی ایک کثیر تعداد نے شہید کردہ عاشور خانہ کے مقام پر احتجاج دھرنا منظم کیا۔ اور دوبارہ اسی مقام پر از سر نو عاشور خانہ کی تعمیر کا محمد نواز موسی’ عبد السلیم ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر مسلم قائدین نے پر زور مطالبہ کیا۔ اس احتجاجی دھرنے میں محمد محمود قریشی’ معین انپور’ حسین لاٹھی’ محبوب علی’ ڈاکٹر یوسف’ حسن الدین’ تاج الدین سابق معاون رکن’ محمد طاہر کے علاوہ دیگر موجودہ تھے

Post source : Urduleaks