July 15, 2020

نمس ہاسپٹل کے 4 ڈاکٹرس بھی کورونا وائرس سے متاثر

نمس ہاسپٹل کے 4 ڈاکٹرس بھی کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد-3 جون( اردو لیکس)حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں 7 طبی عملہ  کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جس سے اسپتال میں نگہداشت صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔نمس کے کارڈیالوجی شعبہ میں کام کرنے والے چار ڈاکٹرس،تین ملازمین میں کورونا کی علامات مثبت پائی گئیں تاہم اعلی عہدیداروں کی جانب سے اس خصوص میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔گذشتہ روز عثمانیہ میڈیکل کالج میں 12میڈیکل طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے ہاسٹل کے 284طلبہ کو الگ تھلگ کردیاگیا تھا 

Post source : Urduleaks