July 15, 2020

اردو معلمین نے کی تقرری کی درخواست

اردو معلمین نے کی تقرری کی درخواست

نئی دہلی 3 جون (پریس نوٹ) ٹی۔ای۔ٹی پاس معلمِ اردو ایسوسیشن نے وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر اردو معلمین کی تقرری کی درخواست کی ہے۔ جبکہ عدالت عالیہ کی سنگل اور ڈبل بنچ سے مقدمہ کی فتحیابی کے بعد بھی ابھی تک اردو معلمین کی تقرری نہیں کی گئی ھے۔۔ ١٦٤٦٠ معاون معلمین کی تقرری ٢٠١٦ میں نکالی گئیں جس میں ٤٠٠٠ اردو معاون اور اردو معلمین کی تقرری ہونی تھی۔۔ جس میں عدالت عالیہ کے حکم پر ١٢٤٦٠ معاون معلمین کی تقرری کردی گئی تھی جبکہ ٤٠٠٠ اردو معاون معلمین کی تقرری آج تک نہیں کی گئی۔۔
تقرری کی درخواست لیکر اردو امیدوار وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ و راجناتھ سنگھ اور مختار عباس نقوی سے مل چکے ہیں لیکن امیدواران کو تسلی کے سوا کچھ نہ ملا۔۔ میمورنڈم میں مذکور ہے کہ اردو امیدواران عدالت عالیہ کے سینگل و ڈبل بنچ سے اپنے حق میں فتحیاب ہوچکے ہیں۔۔ لیکن صوبائی حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔۔ اردو ایک ادبی زبان ہے جسے حکومت نظرانداز کررہی ہے۔
منجانب:-
*ریاستی صدر:- ام‌صفیہ فریدی*
*ریاستی نائب صدر:- محمد ایوب خان*
*ریاستی سیکریٹری:- زبیر مجید خان*

Post source : urduleaks