July 15, 2020

گجرات کی فیکٹری میں دھماکہ۔5 ہلاک 57 جھلس گئے

گجرات کی فیکٹری میں دھماکہ۔5 ہلاک 57 جھلس گئے

بہروچ 3 جون (اردولیکس) ریاست گجرات کے ضلع بہروچ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک کیمکل فیکٹری میں آج دھماکہ ہوا اورآگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں کم از کم 5 افراد کے ہلاک اور57 کے جھلس جانے کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔ دھماکہ کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا قریب 15 فائرانجنوں نے آگ بجھانے کا کام کیا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس دھماکہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش میں مصروف تحقیقات ہے۔

Post source : urduleaks