July 15, 2020

تلنگانہ کے 10 صحافی کورونا وائرس سے متاثر – میڈیا اکیڈمی کی جانب سے امداد

تلنگانہ کے 10 صحافی کورونا وائرس سے متاثر – میڈیا اکیڈمی کی جانب سے امداد

حیدرآباد -4 جون ( اردو لیکس)  تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 10 صحافی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین الم ناراین نے یہ بات بتائی ۔انہوں نے کہا کہ اب تک دہلی، گدوال اور حیدرآباد میں کام کرنے والے ریاست کے 10 صحافی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 11 صحافیوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے وائرس سے متاثر ہونے والے ہر ایک صحافی کو 20 ہزار روپے کی امداد کی گئی اور کورنٹائن کئے گئے صحافی کو 10 ہزار کی مدد کی گئی ہے مجموعی طور پر میڈیا اکیڈمی کی جانب سے 21 صحافیوں کے لئے 3 لاکھ 10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے 

Post source : Urduleaks