September 30, 2020

بائیک کیلئے بیوی کو بیچنے کی کوشش

بائیک کیلئے بیوی کو بیچنے کی کوشش
Photo Credit To imagine

نئی دہلی 4 جون (اردولیکس) سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے موٹرسائیکل نہ دلوانے پرایک شخص نے اپنی بیوی کوفروخت کرنے کی کوشش کی۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست اترپردیش کے موہن نگرپولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ موضع تتھیا سے تعلق رکھنے والی پنیت نامی نوجوان نے کوتوالی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقہ کی لڑکی سے شادی کی۔ وہ شادی کے بعد سے ہی موٹرسائیکل کیلئے سسرال والوں پردباو ڈال رہا تھا اوراپنی بیوی کی پٹائی بھی کیا کرتا تھا۔ اس کے ظلم سے تنگ آکرخاتون ماں باپ کے گھر چلی گئی جس کے بعد پوتین نے اپنی بیوی کی تصویراس کے فون نمبرکے ساتھ سوشیل میڈیا پرپوسٹ کردی جس کے ساتھ اس نے لکھا کہ وہ رقم دے کراس خاتون کے ساتھ بات کرسکتے ہیں یا وقت گزارسکتے ہیں۔ خاتون کو جب فون کالس موصول ہوئے تو اسے اپنے شوہرکی شیطانی کرتوت کا علم ہوا اوراس نے پولیس سے شکایت کی پولیس نے بیوی کو بدنام کرنے والے شوہرکوگرفتارکرلیا۔

Post source : urduleaks