July 11, 2020

تین ماہ کی ای ایم آئی کے ساتھ سود بھی معاف کرے: ایس ایم آصف

تین ماہ کی ای ایم آئی کے ساتھ سود بھی معاف کرے: ایس ایم آصف


نئی دہلی،4 جون( پریس ریلیز) کل ہند اقلیتی محاذ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے لئے تین ماہ کی ای ایم آئی ملتوی کردی ہے۔ لوگوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کا سود سے ہی لوگوں کی طاقت ختم ہوجائے گی۔ لہذا حکومت کو بھی ای ایم آئی کا سود معاف کرنا چاہئے۔ آصف نے کہا کہ سرکاری بینک بھی عوام کو اعلان کردہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ نہیں دے رہے ہیں ، جو کہ لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ حکومت بینکوں کو سختی سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ عوام کو دینے کا حکم دے۔انہوں نے کہا کہ ابھی مرکزی حکومت کو ایل پی جی سلنڈر بڑھا دیئے گئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس اضافے کو فی الفور واپس لے اور انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوگوں کے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہیں ، اس سے بڑھ کر حکومت سود انہیں راحت دینے کے گیس اضافے کرکے کیا بتانا چاہتی ہے۔ آصف نے کہا ہے کہ اگر حکومت عوام کے مفاد میں مذکورہ بالا فیصلے نہیں کرتی ہے تو محاذ احتجاج کرنے کا پابند ہوگا۔

Post source : Press release