September 30, 2020

کشمیری مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کی !

کشمیری مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کی !

 

سری نگر ۔ 04 جون ( اردو لیکس) کشمیری مسلمانوں نے  قومی یکجہتی کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مدد کی ۔ جس پر پنڈت برادری نے کشمیری مسلمانوں کا  شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک مسلمان بستی کے لوگوں نے جمعرات کے روز ایک بزرگ کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی موتی لال بھٹ کی بیوی 75 سالہ رانی بھٹ کی موت کی خبر پھیل گئی، مسلمان پڑوسی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کے لئے اکٹھے ہوگئے۔اور کورونا وائرس کی وبائی امراض کے درمیان کئی افراد لواحقین سے تعزیت کے لیے انتقال شدہ خاتون کے گھر گئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ رانی بھٹ کا چهارشنبه کی رات انتقال ہوگیا تھا اور آج ان کی تدفین کی گئی۔ مسلم پڑوسیوں نے ہندو مذہب کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کیں۔موتی لال بھٹ وادی کشمیر میں جب عسکریت پسندی پھوٹ پڑی تو ہجرت نہیں کیے تھے اور آج بھی بانڈی پورہ میں سکونت پذیر ہیں۔ پنڈت براری کے لوگوں نے کشمیری مسلمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Post source : Urduleaks