August 04, 2020

ڈاکٹر محمد سلیم تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری مقرر

ڈاکٹر محمد سلیم تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری مقرر

حیدرآباد -6 جون ( اردو لیکس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے ڈاکٹر محمد سلیم کو پردیش کانگریس کمیٹی کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر سلیم زمانہ طالب علمی میں کانگریس پارٹی کے لئے سرگرم کام کرچکے ہیں اور وہ میدک ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کمیٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دوران ملازمت یونانی میڈیکل آفیسر کے زونل سکریٹری جوائنٹ سکریٹری‘ جنرل سکریٹری اور صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے مختلف مسائل پر نہ صرف حکومت سے بلکہ عدالت عالیہ سے رجوع ہوتے ہوئے حل کروانے میں کامیابی حاصل کی۔ پارٹی اور یونانی سسٹم کے لئے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُتم کمار ریڈی نے انہیں سکریٹری مقرر کیا۔ ڈاکٹر محمد سلیم نے اُتم کمار ریڈی کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کانگریس کو مستحکم کرنے اور اس کے تمام پروگرامس میں بھرپور حصہ لیں گے اور آل انڈیا صدر کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی اور نوجوان رہنماراہول گاندھی کے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست میں کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے انتھک جدوجہد کریں گے۔ ڈاکٹر محمد سلیم مرحوم محمد سردار جمیل کانگریس لیڈر جوگی پیٹ کے فرزند ہیں۔

Post source : Urduleaks