September 30, 2020

دیپکا پڈوکون کے باڈی گارڈ جلال الدین کی تنخواہ سن کر آپ ہوجائیں گے حیران!

دیپکا پڈوکون کے باڈی گارڈ جلال الدین کی تنخواہ سن کر آپ ہوجائیں گے حیران!

ممبئی-11 جون( اردو لیکس) دپیکا پڈوکون بالی ووڈ اسٹار ہیروئنوں میں سے ایک ہیں جو شاہ رخ خان کے اوم شانتی اوم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ہالی ووڈ میں اپنی شناخت بنالی ہے۔ اس اسٹار ہیروئن کے کسی بھی علاقے میں جانے پر مداح ان پر امڈ پڑتے ہیں۔ اس لئے دیپکا نے ایک مسلم شخص جلال الدین کو اپنا شخصی محافظ مقرر کیا ہے جو دن رات دیپکا کے ساتھ سائے کی طرح رہتا ہے دیپیکا برسوں سے اپنے باڈی گارڈ جلال الدین کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتی ۔ اب بات جلال الدین کی تنخواہ کی ہے بالی ووڈ میں یہ مشہور ہے کہ دیپکا اپنے باڈی گارڈ کو سب سے زیادہ تنخواہ دیتی ہیں حالیہ دنوں تک جلال الدین کو ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار تنخواہ دی جاتی تھی جو سالانہ 80 لاکھ روپے ہوتے ہیں لیکن جاریہ ماہ سے جلال الدین کی تنخواہ میں دیپکا نے مزید اضافہ کردیا ہے بتایا جاتا ہے کہ اضافی تنخواہ کے بعد جلال الدین کو سالانہ ایک کروڑ ملیں گے ۔بالی ووڈ میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ دیپیکا اپنے باڈی گارڈ جلال الدین کو سگے بھائی کی طرح دیکھتی ہے  اور راکھی کے ہر تہوار کے دوران جلال کو راکھی باندھتی ہیں

Post source : Urduleaks