August 04, 2020

انجمن علماء وحفاظ جگتیال و مجلس تحفظ ختم نبوت کے انتخابات

انجمن علماء وحفاظ جگتیال و مجلس تحفظ ختم نبوت کے انتخابات

جگتیال -11 جون ( پریس ریلیز) آج جمعرات بعد نماز ظہر شہر جگتیال کی قدیم و مخلص۔ بےلوث خدمت گزار علماء وحفاظ کی تنظیم انجمن علماء وحفاظ کے لئے شہر کے اکثر علماء وحفاظ کے اتفاق آراء سے الحمد للہ شہر کی محبوب شخصیت *حافظ سید ابرار شریف صاحب*(امام وخطیب مسجد پرانی پیٹ) کو دو سالہ میعاد کے لئے بحیثیت صدر اور جنرل سکریٹری کی حیثیت سے *حافظ سید شمس الدین صاحب* کو منتخب کیا گیا علاوہ ازیں مجلس تحفظ ختم نبوت کی دوسالہ میعاد تک کی صدارت کے لئے شہر کی عظیم المرتبت شخصیت حضرت مولانا معراج احمد صاحب قاسمی کو منتخب کیا گیا ہےمجلس کے اختتام پر تمام علماء وحفاظ نے مذکورہ نو منتخبہ صدور و جنرل سکریٹری کو خصوصی مبارک بادی پیش کی اللہ تعالی ان نو منتخبہ صدور کو ہمت اور طاقت دے اور اپنی خصوصی عنایت فرمائے

 

Post source : Press release