September 30, 2020

نواب سیف علی خان پٹودی کا عالیشان محل دیکھنے کے قابل

نواب سیف علی خان پٹودی کا عالیشان محل دیکھنے کے قابل

نئی دہلی -12 جون ( اردو لیکس) بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواب سیف علی خان پٹودی کو ان کے والد  نواب منصور علی خان پٹودی لودھی کے انتقال کے انھیں دسواں نواب منتخب کیا گیا تھا ورثہ میں سیف علی خان کو عالیشان محل ملا ۔ 10 ایکڑ پر پھیلے اس محل کی لاگت 800 کروڑ روپئے ہے۔جس کے درمیان میں ایک خوبصورت عمارت بھی ہے۔ پٹودی محل کے نام سے مشہور یہ محل ہریانہ کے پٹودی علاقے میں واقع ہے۔ جسے ابراہیم کوٹھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پٹودی کے نوابوں نے بنایا ۔ یہ محل آٹھویں نواب افتخار علی خان پٹودی سے ان کے بیٹے منصور علی خان پٹودی سے وراثت میں ملا تھا۔ منصور علی خان کی موت کے بعد اب حویلی ان کے بیٹے سیف کی ملکیت ہے۔محل سیف علی خان کی بہت سی نیک خواہشات اور سالگرہ کی تقریبات کا ایک مقام ہے۔ اس محل میں 150 کمرے ، 7ڈریسنگ روم ، 7 بیڈروم ، ڈرائنگ روم اور ایک بڑا ڈائننگ ہال ہے۔ اپنے والد منصور علی خان کی موت کے بعد سیف نے اس محل کی تزئین نو کے کام انجام دئیے ۔

Post source : Urduleaks