September 30, 2020

تلنگانہ میں فلمی طرز کا منظر -لڑکی کی دو دن کے وقفہ میں دو شادیاں!

تلنگانہ میں فلمی طرز کا منظر -لڑکی کی دو دن کے وقفہ میں دو شادیاں!

نلگنڈہ-14 جون( اردو لیکس) فلمی مناظر اگر کسی کے ذاتی زندگی میں دیکھنے یا سننے میں ملتے ہیں تو عجیب ضرور لگتا ہے اسی طرح کا ایک فلمی منظر تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں دیکھنے کو آیا جہاں ایک لڑکی کی اس کے سرپرستوں نے  شادی کے بعد اس سے محبت کرنے والے ایک قریبی رشتہ دار سے اس کی دوبارہ شادی کروادی۔اس طرح دو دن کے وقفہ میں اس کی دو شادیاں ہوئیں۔یہ واقعہ نلگنڈہ کے کنگل منڈل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللہ پور کی رہنے والی مونیکا کا خاندان کورم پلی میں مقیم تھا۔دیورکنڈہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سے اس کی شادی کردی گئی تاہم مونیکا کا ایک رشتہ دار راجیش گذشتہ کچھ عرصہ سے مونیکا سے محبت کرتا تھا۔مونیکا کی شادی کے بعد وہ وہاں پہنچا اور اس کو پکڑ کر رونے لگا۔یہ منظر دیکھ کر مونیکا کے شوہر نے اس معاملہ کو پنچایت سے رجوع کیا۔اس سلسلہ میں پولیس سے بھی شکایت کی گئی جس کے بعد دونوں خاندانوں کے بزرگوں کی موجودگی میں مونیکا کی شادی منسوخ کی گئی اوربعد ازاں مونیکا اور راجیش کی شادی مندر میں دونوں کے خاندانوں کی موجودگی میں کروادی گئی۔

Post source : Urduleaks