August 04, 2020

کاماریڈی ریڈی میں راہول گاندھی کی سالگرہ تقریب – شبیری علی کے ہاتھوں غریبوں میں امداد

کاماریڈی ریڈی میں راہول گاندھی کی سالگرہ تقریب – شبیری علی کے ہاتھوں غریبوں میں امداد

کاماریڈی-19 جون( اردو لیکس)کاماریڈی میں کانگریسی قاید و رکن پارلمینٹ راہول گاندھی کی 50 ویں سالگرہ کلاسک فنکشن ھال میں منقد ہوئی ۔جسکی صدارت کانگریسی قاید و سابق قاید ایوان کونسل محمد علی شبیر نے کی ۔اس موقع پر غریب و مستحیق و معذوروں میں راشن تقسیم کیاگیا صحافیوں سے بات کرتے ہوے محمد علی شبیر نے کہا کہ اس حلقہ اسمبلی کاماریڈی کی ترقی کے لیے ،100 کیلو میٹر دور پوچم پہاڑ سے پانی لایاگیاجسکی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے اسمبلی میں میرے نام کا حوالہ دیتے ہوئے ستایش کی تھی اور چیف منسٹر نے کہا تھا کہ شبیر علی نے جو کام کیا ہے اسے سارے تلنگانہ میں عمل کرنے کی ضرورت ہے اس تقریب میں شہید کرنل کی یاد میں دو منٹ خاموشی منائی گئی ۔محمد علی شبیر نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا سوال کیا کہ نریندر مودی کا56 انچ کاسینہ کہاں گیا جب چین کے فوجیوں نے ہندوستان کے فوجیوں پر حملہ کرتے ہوئے شہید کردیا ۔اس موقع پر ضلع صدر کانگریس کیلاش سرنیواس رکن بلدیہ محمد علی اسحاق شیرو محمد امجد ٹاون صدر کانگریس پی راجو پی راجیشور محمد علی نعیم الدین برادر محمد علی شبیر کے علاوہ کانگریسی قایدین و کارکنان موجود تھے

Post source : Urduleaks