August 14, 2020

جگتیال 4 ٹی وی اسٹاف رپورٹر عرفان جعفر رشید اور دیگر شخصیات کو ہیومن رائٹس کونسل آف انڈیا کی جانب سے تہنیت

جگتیال 4 ٹی وی اسٹاف رپورٹر عرفان جعفر رشید اور دیگر شخصیات کو ہیومن رائٹس کونسل آف انڈیا کی جانب سے تہنیت

 

جگتیال-20 جون( پریس ریلیز) جگتیال 4 ٹی وی کے اسٹاف رپورٹر و سماجی کارکن عرفان جعفر رشید کو ان کی بہترین رپورٹنگ اور سماجی خدمات پر تہنیت پیش کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کونسل آف انڈیا کی جانب سے انہیں توصیفی سند عطا کیا گیا .کونسل کے ریاستی صدر سید محسن احمد نے ایک تقریب میں اسٹاف رپورٹر 4 ٹی وی عرفان رشید کو لاک ڈاؤن کے دوران ان کی سماجی خدمات کی بھی ستایش کی ۔ ہیومن رائٹس کونسل آف انڈیا کے ریاستی صدر نے جگتیال کی دیگر 11شخصیات کو بھی توصیف نامہ عطا کیا اور شال پوشی کی جنھوں نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں اور مستحق افراد کی مختلف طریقوں سے مدد کی تھی جگتیال میں آج مسلم شادی خانہ میں منعقدہ تقریب میں بلدیہ چیر پرسن بی شراوانی ، محمد ریاض ماما ضلع صدر. مفتی محمد فرقان .یم اے محسن. عبدالستار خان و دیگر موجود تھے 

Post source : Press release