August 14, 2020

جگتیال کے ملی، سماجی خدمت گزار محمود علی افسر کو ایک اور اعزاز

جگتیال کے ملی، سماجی خدمت گزار محمود علی افسر کو ایک اور اعزاز

جگتیال -20 جون ( پریس ریلیز) شہر جگتیال کے نوجوانوں کی معروف شخصیت و اتحاد ملت اسلامیہ کے چیئرمین محمود علی افسر کو لاک ڈاؤن کے دوران ان کی بے لوث خدمات ، انسان دوست ہمدردی اور ملی و سماجی کاموں کی بنیاد پر  ہیومین رائٹس کونسل آف انڈیا نے ” کورونا واریرس ” کورونا سپاہی کا خطاب دیتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی ۔کونسل کے ریاستی صدر سید محسن احمد نے آج جگتیال مسلم شادی خانہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بلدیہ کی چیئرپرسن اور شہر کی دیگر شخصیات کی موجودگی میں محمود علی افسر کی شالپوشی کی اور کورونا سپاہی کے خطاب پر مبنی ایک توصیف نامہ حوالے کیا ۔واضح رہے کہ محمود علی کو اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے ان کی بہترین کارکردگی اور سماجی و ملی خدمات پر تین مرتبہ ایوارڈ سے نوازا تھا اس وقت ریاستی وزیر کے ایشور نے انھیں شال پوشی کے ساتھ توصیف نامہ عطا کیا تھا محمود علی افسر کی ملی و سماجی خدمات سے شہر جگتیال ہی نہیں بلکہ متحدہ ضلع کریم نگر کے مسلمان واقف ہیں مسلمانوں کے کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وہ پیش پیش رہتے ہیں مسلم مسائل ہو یا اردو اکیڈمی، وقف بورڈ و دیگر محکموں میں کام کرنے والے مسلم ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں سے نمایندگی کرتے ہیں ۔ان کے تعلق سے یہ بات بھی مشہور ہے کہ وہ کسی مسئلہ کے حل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں آج انھیں کورونا وائررس کا ایوارڈ ملنے کے بعد جگتیال کے نوجوانوں میں اس طرح کے تاثر پاے گئے ۔

Post source : Press release