August 14, 2020

لاک ڈاون، دھابہ بند۔ بھوک سےتڑپ کرخاتون نے دم توڑ دیا

لاک ڈاون، دھابہ بند۔ بھوک سےتڑپ کرخاتون نے دم توڑ دیا

حیدرآباد 20 جون (اردولیکس) سڑک کے کنارے واقع دھابہ کے بند ہونے کے سبب فاقہ کشی سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ افسوس ناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے منوہر آباد منڈل کے کاللاکل علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کرناٹک ریاست کے گلبرگی کی رہنے والی 45سالہ سری دیوی کچھ عرصہ سے اس علاقہ میں ایک دھابہ میں جھاڑو اور صاف صفائی کے کام انجام دیتی تھی اور وہیں پر مقیم تھی۔لاک ڈاون کی وجہ سے یہ دھابہ بند ہوگیا جس کے بعد اس کو اپنی پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔اس کو ایک دن کھانا نصیب ہوتا تو دو دن اس کو بھوکا ہی رہنا پڑتا۔بالاخر فاقہ کشی کے نتیجہ میں تڑپ تڑپ کر اس کی موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks