July 11, 2020

نرمل کی طالبہ ام سلمیٰ کی انٹر سال اول میں شاندار کامیابی۔ ریاستی سطح پر دوسرا مقام

نرمل کی طالبہ ام سلمیٰ کی انٹر سال اول میں شاندار کامیابی۔ ریاستی سطح پر دوسرا مقام

نرمل -20 جون ( اردو لیکس) ام سلمٰی بنت سید منظورعلی ساکن محلّہ پان گلی نرمل نے الفورس جونیر کا لج نرمل سےتعلیم حاصل کرتے ہوئے انٹر سال اول میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس طالبہ نے 440 نمبرات میں 436 نمبرات حاصل کرتے ہوئےریاست تلنگانہ کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سالاول کے امتحان میں ریاست میں دوسرا مقام حاصل کیاہے۔ اس موقع پر سن شائین ٹیلنٹ اسکول صدر مدرس نرمل محمد اظہر الدین کرسپانڈنٹ زاہدہاشمی نرمل دکن ہای اسکول صدر مدرس محمد قاسم ،حراماڈل صدر مدرس اسحاق احمر خالد سکریٹری مفتی الیاس احمد حامدقاسمی ۔گورنمنٹ اسکولس کے اساتزہ امتیاز سر کے علاوہ دیگر۔ الفورس جونیرکالج اسٹاف اور کیئ ملی تنظیموں کے ذمے داران نے سید منظور علی کو فون پر انتہائی مسرت کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Post source : Urduleaks news network