
محبوبنگر -21 جون ( پریس ریلیز) بشرہ سمر مصطفی بنت محمد مصطفی ساکن شاہ صاحب گٹا نے چیتنیا جونئیر کالج ناگول برانچ سےتعلیم حاصل کرتے ہوئے انٹر سال اول بی-پی-سی گروپ میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اس طالبہ نے 440 نمبرات میں سے436 نمبرات حاصل کرتے ہوئےریاست تلنگانہ کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں ریاست میں دوسرا مقام حاصل کیاہے۔ اس موقع پر والدین، کالج انتظامیہ و احباب انتہائی مسرت کیساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔